کراچی، 26 ستمبر، 2024: ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک (TMB) نے ایزی پیسہ کی ڈیجیٹل مالیاتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ایرکسن (NASDAQ: ERIC) سے شراکت داری کرلی ہے۔ شراکت داری کے تحت ایرکسن موبائل فنانشل سروسز پلیٹ فارم کی ٹیکنالوجی کو TMB پر اَپ گریڈ کیا گیا ہے، جوکلاؤڈ نیٹووکاجدید ترین ورژن ہے۔ اَپ گریڈ پلیٹ فارم اب ایک سٹیٹ آف دی آرٹ سلوشن پرچلے گا جو اوپن آرکیٹیکچر پرمبنی ہے۔ اس میں ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (APIs) کی وسیع رینج اور بہتر فنکشنز شامل ہیں۔
اس اسٹریٹجک اَپ گریڈیشن سے ایزی پیسہ تیز تر اور زیادہ محفوظ صارف دوست مالیاتی خدمات فراہم کرسکے گا، جس سے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری اور مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے حوالے اس کی پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی۔ اَپ گریڈ پلیٹ فارم سے ایزی پیسہ کے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کا دائرہ کار مزید جدید اور وسیع ہوگا، اس اپ گریڈیشن سےایزی پیسہ کے ملک پھر میں مالی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے مشن کومزیدفروغ ملے گا۔
اس کامیاب اَپ گریڈیشن کے ساتھ ایزی پیسہ اپنی آپریشنل خدمات کو بڑھانے، آمدن کے نئے ذرائع متعارف کروانے کےساتھ فِن ٹیک کی جدتوں کو فروغ دے گا، جو پاکستان بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کاسہارا ہیں ۔ یہ اَپ گریڈیشن بینک کی جاری ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ ہے (جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری سے مشروط ہے)۔
ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک/ ایزی پیسہ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد حسن ایاز کا کہنا ہے کہ : ”یہ اَپ گریڈ اور تجدید عہد ایزی پیسہ کے ٹیکنالوجی اسٹرکچر کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو ملک میں محفوظ اور قابل اعتماد مالیاتی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایرکسن کے موبائل فنانشل سروسز پلیٹ فارم کے ذریعے کلاؤڈ نیٹوو ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کے ساتھ ایزی پیسہ آنے والے برسوں میں کاروبار کے تمام شعبوں کو وسعت دے گا اور اپنے مشن کے مطابق لاکھوں لوگوں کی مالی شمولیت تک رسائی یقینی بناکر پاکستان کے ڈیجیٹل بینکنگ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور ایرکسن میں شراکت داری تعاونمنظرنامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔“
ایرکسن موبائل فنانشل سروسز کے سربراہ مائیکل والیس براؤن کاکہناہےکہ : ”ایرکسن کا موبائل فنانشل سروسز پلیٹ فارم ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے موبائل منی اور ڈیجیٹل والٹس میں پیش پیش ہے۔ ہمارے جدید ترین کلاؤڈ نیٹوو موبائل فنانشل سروسز پلیٹ فارم کی کامیاب تنصیب سے ایزی پیسہ کو اپنے آپریشنز کو وسعت دینے اور پاکستان کے تیزی سے بدلتے ہوئے فن ٹیک منظرنامے میں بغیر کسی رکاوٹ موثر موبائل مالیاتی خدمات فراہم کرنے میں مدد دے گی۔انھوں نے کہا کہ ایزی پیسہ کےساتھ ہماری شراکت داری مستحکم مالیاتی شمولیت کو فروغ دےگی، افراد اورکاروباری ادارے ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کریں گے اور ڈیجیٹل بینکاری سے فائدہ اٹھاکر بااختیار بنیں گے، جو ہمارے مشترکہ وژن کا ثبوت ہے۔“
ایزی پیسہ پلیٹ فارم کی یہ تازہ ترین اَپ گریڈ ایرکسن اور ٹی ایم بی کی شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل ہےٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور ایرکسن میں شراکت داری تعاون۔
ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک پاکستان میں فِن ٹیک انقلاب کی قیادت کررہا ہے، جو تعاون اور ٹیکنالوجی کی مدد سے لاکھوں پاکستانیوں کو مالی خدمات تک رسائی فراہم کر کے انہیں بااختیار بنا رہا ہے۔ جامع ڈیجیٹل معیشت کی محرک قوت کی حیثیت سے ایرکسن اور ٹی ایم بی زندگیوں کو ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور ایرکسن میں شراکت داری تعاونبدلنے، شفافیت لانے اور حقیقی ڈیجیٹل پاکستان کے وژن میں حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں۔