تین ٹیسٹ میچز کی سیریز: انگلینڈ کرکٹ ٹیم دو اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے 2 اکتوبر کی صبح پاکستان پہنچے گی۔

عرب نیوز کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان میں جبکہ دوسرا میچ بھی ملتان میں 15 سے 19 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا میچ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تین میچوں کی سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہے۔ بنگلہ دیش کے ہاتھوں اس ماہ گھر میں وائٹ واش ہونے کے بعد، پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت آٹھویں نمبر پر ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم یکم اکتوبر کو ملتان میں اکٹھی ہو گی جہاں وہ 2 اکتوبر سے تربیتی سیشنز منعقد کرے گی۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود 30 ستمبر کو نیشنل بینک سٹیڈیم میں اپنی پری سیریز میڈیا کانفرنس کریں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم دو اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی
انگلینڈ کرکٹ ٹیم دو اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی

ہوم سییریز میں بنگلہ دیش سے مایوس کن شکست کے بعد پاکسان کرکٹ ٹیم جیت کی تلاش میں ہے۔ پاکستان نے آخری بار فروری 2021 میں ہوم انگلینڈ کرکٹ ٹیم دو اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتا تھا جب انہوں نے راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے شکست دی تھی۔

آنے والے مہینوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا شیڈول کافی مصروف ہے، گرین شرٹس نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز اور نومبر سےانگلینڈ کرکٹ ٹیم دو اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی دسمبر کے درمیان میں زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔

اس کے بعد گرین شرٹس دسمبر اور جنوری میں ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کریں گے اس سے پہلے وہ اسی مہینے ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کریں گے۔

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں حالیہ ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کرکٹ ماہرین اور شائقین کی طرف سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔

پاکستان کی ناقص کارکردگی کے لیے ملک میں معیاری پچز اور انفراسٹرکچر کی کمی کو مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے جبکہ بہت سے لوگ پی سی بی کی انتظامیہ میں بار بار تبدیلیوں اور پاکستان ٹیم میں اتحاد کی کمی کو بھی وجہ قرار دے رہے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم دو اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی

دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔

پاکستان سکواڈ: شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی، زاہد محمود۔

انگلینڈ سکواڈ: بین سٹوکس (کپتان)، ریحان احمد، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، جورڈن کاکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ،انگلینڈ کرکٹ ٹیم دو اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پوٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ، اولی اسٹون ، کرس ووکس۔

مزید پڑھیں

پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپیئن شپ، پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

ابوظہبی میں شاہ رخ خان کا پرتپاک استقبال۔۔ کمرے کو کن چیزوں سے سجایا؟ دیکھیں

Leave a Comment