اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانا پڑے گا‘، وزیراعظم کی بیروت میں بمباری کی مذمت

’اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانا پڑے گا‘، وزیراعظم کی  بیروت میں بمباری کی مذمت
فوٹو: فائل

سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح مباحثے سے خطاب کے دوران بیروت میں بمباری کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ اور غزہ میں نسل کشی روکنے پر مجبور کرنا ہوگا۔

سلامتی کونسل میں لیڈرشپ فار پیس مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد ہونا چاہیے، جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے، کونسل کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں کو روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشتگردی، خاص طور  پر داعش اور فتنہ الخوارج کا خطرہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، کونسل کو افغانستان سے بڑھتے دہشتگردی کے خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنا چاہیے۔

سلامتی کونسل میں لیڈرشپ فار پیس مباحثے سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کی عالمی کوششوں کو بحال کرنا چاہیے، نئے ہتھیاروں اور اے آئی سمیت ٹیکنالوجیز پر کنٹرول قائم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اگلے سال سلامتی کونسل کی نشست سنبھالنے پر ان مقاصد کو حاصل کرے گا۔

Leave a Comment