پھر بھی کوئی بالی وڈ میں نہیں بلائے گا۔۔ دیپیکا کی پوسٹ پر نادیہ حسین نے خود اپنا مذاق بنوالیا! صارفین نے بھی نہ بخشا

image

“یہ بھی کوئی طریقہ ہے بھیک مانگنے کا”

“پھر بھی کوئی بالی وڈ میں نہیں بلائے گا”

“بیگانی شادی میں نادیہ دیوانی”

“دیپیکا کو پتا بھی نہیں ہوگا یہ ہے کون”

یہ ہیں وہ تبصرے جو نادیہ خان کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین نے کیے. گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے سپر اسٹارز دپیکا پڈوکون اور رنویرپھر بھی کوئی بالی وڈ میں نہیں بلائے گا۔۔ دیپیکا کی پوسٹ پر نادیہ حسین نے خود اپنا مذاق بنوالیا! صارفین نے بھی نہ بخشا, سنگھ کی پہلی بیٹی کی آمد نے جہاں ان کے مداحوں میں خوشیوں کی لہر دوڑائی، وہیں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی بے حد مسرور نظر آئیں۔ دپیکا اور رنویر نے اپنی بیٹی کا نام “دعا پڈوکون سنگھ” رکھا اور انسٹاگرام پر ننھی پری کے پیارے پیروں کی تصویر شیئر کی، جسے دیکھ کر نادیہ حسین نے فوراً اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جوش بھرے الفاظ میں دعا کو اس کے والدین کی گود میں دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

لیکن، جیسے ہی نادیہ نے اپنی خوشی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس جوش کو دلچسپ انداز میں دیکھنا شروع کیا۔ کسی نے کہا کہ نادیہ حسین کو تو اب بالی ووڈ میں کام ہی شروع کر دینا چاہیے، تو کسی نے مزاحیہ انداز میں شکر ادا کیا کہ نادیہ نے بچی کو اپنی گود میں دیکھنے کی بات نہیں کہہ دی! پھر بھی کوئی بالی وڈ میں نہیں بلائے گا۔۔ دیپیکا کی پوسٹ پر نادیہ حسین نے خود اپنا مذاق بنوالیا! صارفین نے بھی نہ بخشا.

نادیہ حسین کی خوشی نے ایک طرف تو بالی ووڈ کے اس خوش کن لمحے کو مزید چار چاند لگا دیے، لیکن دوسری طرف انٹرنیٹ پر یہ ٹرولنگ کا موضوع بھی بن گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *