تباہ کن سیلاب سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا: وزیراعظم کا خطاب

تباہ کن سیلاب سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا: وزیراعظم کا خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

امریکا میں دیرپا ترقی سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2022 میں پاکستان کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، جنہیں تعلیم کی فراہمی بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے، معاشرے کے محروم طبقے کیلئے پنجاب انڈومنٹ فنڈ کا اجرا کیا۔ تعلیم کے فروغ کیلئے دانش اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا۔ تباہ کن سیلاب سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا: وزیراعظم کا خطاب

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگومیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ بیروت میں حالیہ حملہ جنگ کو وسعت دینے کی ایک چال کے سوا کچھ نہیں جو امن پسند دنیا کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو اسرا ئیلی حملے کی مذمت کرنی چاہیے کیونکہ یہ جنگ کو مشرق وسطیٰ سے باہر  پھیلانے کے سوا کچھ نہیں، اس کے سنگین نتائج ہوں گے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوری جنگ بندی اور دو ریاستی حل سے ہی تنازعے کا خاتمہ ممکن ہے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معیزو کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ تجارت، سیاحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کیلئے عوامی روابط اور باہمی تعاون کی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

تباہ کن سیلاب سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا: وزیراعظم کا خطابدونوں رہنماؤں نے خطے کے امن، خوشحالی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس سے ستائیس ستمبر کو خطاب کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *